راولپنڈی:  موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کرنے والا پولیس کانسٹیبل معطل

واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 18, 2026

راولپنڈی میں دھمیال کے علاقہ میں موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے نوٹس لے لیا۔

ترجمان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث کانسٹیبل معطل، محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کسی بھی شہری پر تشدد برداشت نہیں۔