کوہاٹ؛ پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 7 افراد جاں بحق

ریسکیو 1122 کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک September 18, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں اب تک 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 30 سے زائد زخمیوں اور 7 جاں بحق افراد کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

جائے وقوعہ پر جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 14 ایمبولینسز، ریسکیو ویکلز، ریکوری وہیکل سمیت 45 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔