ایران دشمن کے کسی بھی غلط اقدام کا جواب دینے کیلیے تیار ہے، کمانڈر پاسدارانِ انقلاب

ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیے


ویب ڈیسک September 18, 2026

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے کسی بھی غلط اندازے یا غلط اقدام کا طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی یا جارحانہ اقدام کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کی صلاحیت اور تیاری رکھتا ہے۔

اس سے قبل تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیے ۔

’’جان فدا‘‘ مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے اس مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم اور ایران کے جمہوری تشخص و عوام کی ثابت قدمی کی علامت قرار دیا۔