جنگِ ستمبر 1965ء کا 22 واں دن بھارت کی ہزیمت کا سورج لے کر طلوع ہوا تھا۔
ستمبر 1965 کی جنگ کا 22 واں روز اور معرکہ ڈوگرائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی عسکری تاریخ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ 22 ستمبر 1965 کا دن بھارت کی ہزیمت کا سورج لے کر طُلُوع ہوا تھا۔
پاکستان اور لاہور کے دفاع کے لیے لڑی جانے والی اس جنگ میں ’معرکہ ڈوگرائی‘ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاک آرمی کی پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک مایہ ناز یونٹ نے 106 شہیدوں کے خون سے دشمن کا لاہور پہ قبضے کا خواب چکنا چور کیا۔
اس رجمنٹ نے دشمن کے 18 حملوں کو صرف دو کمپنیوں کی مدد سے پسپا کیا۔ 106 شہیدوں کی قربانی پاکستان کے عزم اور حوصلے کی عظیم مثال ہے۔ لاہور چھاؤنی میں واقع ان شہداء کی یادگار ’گنج شہیداں‘ کے نام سے موجود ہے۔
ہر سال 22 ستمبر کو وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔