آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے آئی ٹی سی این ایشیا پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان روابط کا اہم ذریعہ بن رہی ہے۔
28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کی 3 روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے جاری ہے، جس میں 350 سے زائد بین الاقوامی مندوبین، 18 ہزار 500 سے زائد اعلیٰ سطحی کاروباری شخصیات اور 75 ہزار سے زائد تجارتی وزیٹرز نے شرکت کی ہے۔
نما ئش میں چین، آذربائیجان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، ترکیہ، مصر، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک کے عالمی شرکا شریک ہوئے ہیں۔
ایونٹ میں مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، فن ٹیک اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سمیت جدید ٹیکنالوجیز پیش کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں آئی ٹی سی این ایشیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔