جرمنی: بیٹی کے سامنے باپ کو ’ہیرو‘ بنانے کیلئے آرم ریسلر جان بوجھ کر مقابلہ ہار گیا

ویڈیو میں ایک عام شخص آرکونا سے آرم ریسلنگ کرتا دکھائی دیتا ہے


ویب ڈیسک September 24, 2026

جرمن آرم ریسلر لیونیڈاس آرکونا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی طاقت دکھانے کے بجائے ایک باپ کیلئے مقابلہ یادگار بنا دیا۔

ویڈیو میں ایک عام شخص آرکونا سے آرم ریسلنگ کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ اس کی ننھی بیٹی قریب کھڑی پرجوش انداز میں اپنے والد کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔

آرکونا نے بظاہر جان بوجھ کر مقابلہ ہار کر والد کو بیٹی کے سامنے جیتنے کا موقع دے دیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

جیت کے بعد خوشی سے نہال والد نے بیٹی کو گلے لگا لیا جبکہ وہاں موجود افراد نے بھی خوب داد دی۔

یہ خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت رہا ہے، جہاں لوگ اسے کھیل کے جذبے اور انسانیت کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔