بھارت: بے ہوش سانپ کو شخص نے سی پی آر دے کر بچا لیا

کچھ دیر کی مسلسل کوشش کے بعد سانپ میں دوبارہ حرکت کے آثار نظر آنے لگے اور وہ ہوش میں آگیا۔


ویب ڈیسک September 23, 2026

بھارت میں زہریلے کیمیکل والے پانی میں گر کر بے ہوش ہونے والے سانپ کو ایک شخص نے سی پی آر دے کر موت کے منہ سے نکال لیا، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا۔

یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر واپی میں پیش آیا، جہاں ایک سانپ مبینہ طور پر کیمیکل ملے پانی میں گرنے کے بعد بے حس و حرکت ہو گیا تھا۔

سانپ کی حالت دیکھ کر وہاں موجود شخص نے اسے مرنے کیلئے چھوڑنے کے بجائے بچانے کی کوشش شروع کر دی۔ اس نے سانپ کو پانی سے نکالا اور اسے دوبارہ سانس دلانے کیلئے منہ سے سانس دینے کی کوشش کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

کچھ دیر کی مسلسل کوشش کے بعد سانپ میں دوبارہ حرکت کے آثار نظر آنے لگے اور وہ ہوش میں آگیا۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین سانپ کو اس انداز میں بچانے کا منظر دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔