دنیا کے خاتمے سے متعلق 66 سال پرانی ایک حیران کن پیشگوئی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔
1960 میں امریکی یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنسدان ہائنز وان فوسٹر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ پیشگوئی کی تھی کہ 13 نومبر 2026 کو دنیا کی آبادی اس قدر بڑھ جائے گی کہ انسان ایک دوسرے کے دباؤ سے ہلاک ہونے لگیں گے۔

یہ پیشگوئی معروف سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہوئی تھی جس کی بنیاد آبادی میں تیزی سے اضافے کے ریاضیاتی ماڈل پر رکھی گئی تھی۔
تاہم ماہرین کے مطابق یہ پیشگوئی حقیقت پسندانہ نہیں تھی کیونکہ دنیا کے متعدد ممالک میں شرحِ پیدائش مسلسل کم ہوئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کئی ممالک بڑھتی آبادی کے بجائے کم شرحِ پیدائش اور معمر افراد کی بڑھتی تعداد سے پریشان ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی پیشگوئیاں سائنسی حقائق کے بجائے غیرحقیقی مفروضوں پر مبنی ہو سکتی ہیں، اس لیے انہیں حتمی حقیقت نہیں سمجھنا چاہیے۔