ایرانی دکاندار کو نیتن یاہو سے مشابہت مہنگی پڑ گئی، گاہکوں نے دکان کا بائیکاٹ شروع کر دیا

بائیکاٹ کے باعث دکاندار کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور وہ اس صورتحال سے پریشان ہے۔


ویب ڈیسک November 11, 2026

ایران میں ایک دکاندار کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنا مہنگا پڑ گیا۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں خشک میوہ جات، گری دار اشیا اور مٹھائیاں فروخت کرنے والا دکاندار اپنی شکل و صورت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ویڈیوز دیکھنے کے بعد صارفین ان کے چہرے کے خدوخال، بالوں کے انداز اور تاثرات کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملتا جلتا قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کر دیے، جبکہ بعض افراد نے دکاندار سے خریداری نہ کرنے کی اپیل بھی کر دی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

رپورٹس کے مطابق بائیکاٹ کے باعث دکاندار کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور وہ اس صورتحال سے پریشان ہے۔

تاہم دکاندار کی شناخت، ویڈیو کی اصل تاریخ اور کاروباری نقصان کے دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔