لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور دست درازی، شادمان پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 2 روز قبل لیڈی ڈاکٹر نے ملزم کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تھا


ویب ڈیسک September 27, 2026

لاہور میں شادمان پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کو گالیاں دینے اور دست گریباں ہونے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق 2 روز قبل لیڈی ڈاکٹر نے ملزم کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تھا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر لیڈی ڈاکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم لیڈی ڈاکٹر کے دست گریباں بھی ہوا اور گالیاں بھی دیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم سرفراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔