کراچی:
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے نوجوانوں نے بھی نئے صوبے کے قیام کی بھرپور حمایت کر دی۔
نئے صوبوں کا قیام مؤثر انتظامیہ، متوازن ترقی اور دہلیز پر بنیادی سہولیات کی ضمانت ہے۔
کراچی کے شہریوں کا نئے صوبے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے پاکستان کو نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔
شہریوں کے مطابق مختلف ممالک کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی ممالک میں انتظامی نظام بہتر انداز میں تقسیم کیا گیا ہے، کراچی کے نوجوان بہتر حکمرانی کے لیے مؤثر انتظامی تقسیم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
نئے صوبے کے قیام سے عوام کو بہتر انتظامی رسائی، معاشی خود مختاری اور ترقی کے نئے مواقع میسر آنے کی امید ہے۔