کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں 18 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے خیبر چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان ثنا اللہ ولد یار محمد زخمی ہوگیا، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جبکہ علاقہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6/D سیون اے کٹ کے قریب پراسرار فائرنگ سے 32 سالہ محمد سلمان ولد محمد رشید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔