کینیڈین مصنوعات پر امریکی پابندی نافذ العمل ہوگئی

تاہم کینیڈا سے مزید جوابی کارروائی کی توقع نہیں ہے


ویب ڈیسک September 29, 2026

کینیڈا کی متعدد درآمدات پر امریکی پابندی، جن میں الکوحل، ڈیری مصنوعات اور موٹرسائیکلیں شامل ہیں، نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے یہ تازہ ترین اقدام اس ماہ کے شروع میں امریکی اشیا کی ایک رینج پر کینیڈا کے ٹیرف کے نفاذ کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

تاہم کینیڈا سے مزید جوابی کارروائی کی توقع نہیں ہے. کیونکہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ درآمدی پابندیوں سے کینیڈا کی معیشت پر جو اثر پڑے گا وہ "معمولی" ہے۔

دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے حال ہی میں سی این بی سی کو بتایا کہ تجارتی بات چیت منجمد ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات سے مطمئن ہیں۔

گریر نے گزشتہ ہفتے امریکی نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کینیڈا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ وہ ہمیں وقتاً فوقتاً کال کرتے ہیں اور ہم ممکنہ سودوں کے بارے میں اچھی بات چیت کرتے ہیں۔