دادو:
جوہی کے علاقے میں سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل جانے والے سیاحوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق جوہی کے قریب واہی پاندھی روڈ پر ڈاکوؤں نے رکاوٹیں ڈال کر سیاحوں کو لوٹا، سیاح حیدرآباد سے گورکھ ہل اسٹیشن جا رہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیاحوں کو تشویشناک حالت میں جوہی اسپتال سے حیدرآباد اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی سیاحوں کی شناخت محکمہ تعلیم کے افسران رمضان سومرو اور عبدالللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔