پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلوایا اور قتل کروا دیا، ملزمہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے


ویب ڈیسک September 29, 2026

پشاور میں چمکنی میں 20 ستمبر کو افغان شہری کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے واقعے میں ملوث افغان خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پشاور: پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلوایا اور قتل کروا دیا، ملزمہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے۔

پشاور: پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول 1999 میں اس کے والد کے قتل میں ملوث تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے مقتول کو قتل کروایا۔

پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔