قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے.
بنوں کی تحصیل ڈومیل کی یونین کونسل خندر خان خیل کی 17 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے. رواں سال خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا چوتھا کیس ہے.
اس سے پہلے ضلع بنوں سے دو اور شمالی وزیریستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا.
سال 2026 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے،ان میں خیبرپختونخوا 4،اور صوبہ سندھ سے ایک کیس شامل ہے.