لاہور:
پاکستان سمیت دنیا بھر کی حکومتیں کوڑے کرکٹ سے جان چھڑانے کی خاطر سوجتن کرتی ہیں پھر بھی یہ مسئلہ جان نہیں چھوڑتا۔
اْدھر سویڈن کی حکومت نے دیگر ملکوں سے کوڑا ’’خرید‘‘کر سبھی کو حیران کردیا۔دراصل سویڈش حکومت نے کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر قائم کر لیے ہیں۔
وہاں تو زیادہ کوڑا ہوتا نہیں لہذاحکومت دوسرے ممالک سے کوڑاخریدکر اْس کی مددسے اپنے بجلی گھر چلاتی ہے۔
آج سویڈن ہرسال کروڑ سے زائدڈالر خرچ کر ’’40 لاکھ ٹن ‘‘کوڑاکرکٹ خریدکے اپنے بجلی گھروں میں جلا رہا ہے جن میں اِس عمل سے پیداہوئی گیسیں جذب کرنے والے آلات نصب ہیں۔
یہ بجلی تقریباً ’’دس لاکھ گھروں‘‘میں مقیم انسانوں کے کام آتی اور انھیں فوائد دیتی ہے۔پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کو سویڈش حکومت سے’’ کوڑامعاہدہ‘‘ کرناچاہیے کہ وہاں پاکستانی کوڑے کو ہاتھوں ہاتھ لیاجائے گا۔
یوں کراچی ،لاہور اور ہمارے دیگر شہر نہ صرف کوڑے کے جابجا پھیلے ڈھیروں سے نجات پا کر صاف شفاف ہوںگے، بلکہ صوبائی حکومتوں کو غیرملکی زرمبادلہ بھی مل سکے گا۔