بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض باپ آخرکار اپنی محبت کے آگے ہار گیا اور شادی ہال پہنچ کر ایسا منظر بنا دیا جس نے سب کو رُلا دیا۔
یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک ناراض شخص اپنی بیٹی کی شادی میں اچانک شرکت کر کے بیٹی کو خوش کر دیتا ہے۔
ناراض باپ شادی کی تقریب میں دیر سے پہنچ کر اسٹیج کی جانب بڑھتا ہے، بیٹی کا ہاتھ تھام کر اسے داماد کے ہاتھ میں دے دیتا ہے۔
اس موقع پر والد کو سامنے دیکھتے ہی دلہن بھی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔ اس کے بعد جیسے ہی باپ جانے کیلئے مڑنے لگتا ہے تو بیٹی اپنے آپ کو نیچے جھکا کر باپ کا شکریہ ادا کرتی ہے انہیں گلے لگا لیتی ہے۔
یہ جذباتی منظر کسی نے کیمرے میں محفوظ کر لیا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے باپ بیٹی کی محبت کو خوب سراہا۔