کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا حسن زیب پولیس اہلکار ہے


اسٹاف رپورٹر September 30, 2026

کراچی:

شیریں جناح کالونی میں نورخدا مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حسن زیب کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حسن زیب پولیس اہلکار ہے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔