مودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کو نوجوانوں کی مخالفت کا سامنا

چیف الیکشن کمشنرکی ہیرا پھیری نے بھارت میں نام نہاد جمہوریت کے دعوؤں کا پول کھول دیا


ویب ڈیسک October 01, 2026

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف بے ضابطگیوں کی رپورٹس کے بعد بھارتی الیکشن کمیشن کو شدید عدم اعتماد کا سامناہے.

بھارتی الیکشن کمیشن کا بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ’ایس آئی آر‘ کے ذریعے ووٹرز خارج کرنے پر نوجوان ایک بار پھر میدان میں آگئے.

برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق مودی کے کٹھ پتلی   چیف الیکشن کمشنرکی ہیرا پھیری نے بھارت میں نام نہاد جمہوریت کے دعوؤں کا پول کھول دیا.

بھارتی جریدہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق منی پور کے مسیحی اکثریتی علاقوں میں ایس آئی آر سے ایک لاکھ 58 ہزار 677 ووٹر نام حذف ہونے سے امتیازی فرق سامنے آگیا.