اسلام آباد میں سفاک بیٹے نے 40 سالہ والدہ کو قتل کرکے لاش جنگل میں پھینک دی

بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کیا اور لاش گاڑی میں ڈال کر لاکر پھینک دی


ویب ڈیسک October 02, 2026

اسلام آباد میں تھانہ کورال کے عقبی جنگل سے 40 سالہ خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے جب کہ مقتولہ کی شناخت ساجدہ مسیح کے نام سے ہوئی۔

خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون کے قتل میں اس کا سگا بیٹا ملوث نکلا، بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر والدہ کو سرمیں گولی مار کر قتل کیا۔

بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کیا اور لاش گاڑی میں ڈال کر لاکر پھینک دی۔