ایران اور عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بحال

پروازوں کا شیڈول عراقی اور ایرانی ایئرلائنز مل کر سنبھالیں گی


ویب ڈیسک October 04, 2026

ایران اور عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ شیڈول جاری بھی جاری کردیا گیا ہے.

ابتدائی مرحلے میں آج شام 3 پروازیں چلائی جائیں گی، آنے والے دنوں میں پروازوں کی تعداد بتدریج بڑھے گی.

پروازوں کا شیڈول عراقی اور ایرانی ایئرلائنز مل کر سنبھالیں گی، مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ شیڈول چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

بغداد حکومت امریکی پابندیوں سے استثنیٰ ، ایرانی ایئرلائنز کو روزانہ 40 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے.