لاہور:
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔
نواز شریف سے ملاقات ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات دو سے تین گھنٹے جاری رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، مذاکرات تقریباً 13 گھنٹے جاری رہے۔
محمود خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ڈٹ گئے تھے اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ مارچ ختم کرنے کا اعلان بانی خود کریں گے۔