پیرس کی عدالت نے بچوں کے جنسی اور پرتشدد استحصال کے عالمی آن لائن نیٹ ورک میں ملوث بھارتی شہری روہن رانے کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روہن سندیپ رانے کو 2021ء میں گرفتار کیا گیا تھا، اس پر نابالغوں پر تشدد، منظم بھتہ خوری اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد پھیلانے سمیت سنگین الزامات عائد تھے۔
29 سالہ روہن سندیپ رانے کو کم عمر بچوں کو جنسی استحصال کے لیے بلیک میل کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
نیٹ ورک کے ارکان امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کم عمر بچوں کو نشانہ بناتے اور انہیں جنسی و پرتشدد ویڈیوز بنانے پر مجبور کرتے تھے۔
واضح رہے کہ گروہ کے ایک رکن کیلب کرسٹوفر میرٹ کو امریکا میں بچوں سے جنسی جرائم کے الزام میں پہلے ہی 50 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔