وفاقی دارالحکومت میں بھی سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہر کے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس تعینات کردی گئی ہے، جبکہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے قریب کنٹینرز کی بڑی تعداد پہنچا دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے سامنے واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے، جبکہ جیل کے اطراف اینٹی رائٹ فورس تعینات کردی گئی ہے۔
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر نئے ناکے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ سے گزرنے والے افراد کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے پہلے ہی 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بھی سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہر کے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کسی بھی مقام پر بینرز یا ہجوم نظر آنے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ حساس عمارتوں پر رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے۔