کراچی:
شہر قائد میں شاہین فورس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی شاہین فورس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ اسٹار گراؤنڈ مرکزی قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 387 سالہ شاہ رخ بیگ ولد عرفان بیگ کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے پولیس کو اپنا نام اسلم پرویز بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔