کراچی، گھر پر ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

چار مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوکر ڈکیتی کررہے تھے


یاسین جبلپوری November 26, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

کراچی کے علاقے بفر زون میں گھر پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود بفر زون سیکٹر 15-A3 میں 7C اسٹاپ کے قریب چار مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوکر ڈکیتی کررہے تھے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان سے مقابلہ ہوگیا۔

دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مسلح ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کلٹس کار، گھر سے لوٹا گیا سامان اور ایک رائفل و پستول سمیت اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔