اسلام آباد:
چیئرمین تحریکِ تحفظِ آئین محمود خان اچکزئی کا الائنس میں شامل تمام جماعتوں سے رابطہ، جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
اپوزیشن الائنس کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کی مشاورت جاری ہے، محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن اور پی ٹی آئی کو تمام فورمز پر سیاسی جدوجہد کا کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے کہا عدالتی اور پارلیمانی فورم سمیت سڑکوں پر بھی سیاسی جدوجہد کی جائے، محمود خان اچکزئی کے احکامات کے بعد پی ٹی آئی ارکان عدالتی فورم کا استعمال کریں گے۔