روسی وزیر داخلہ 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

یہ کسی بھی روسی وزیرِ داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ اپنے دورے میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے


ویب ڈیسک October 12, 2026

روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر  پاکستان پہنچ گئے، یہ کسی بھی روسی وزیرِ داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا، روس کے وزیر داخلہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جو کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر آئے ہیں۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر روسی وزیرداخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

روس کے وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم بات چیت ہوگی۔ روس کے وزیر داخلہ اپنے دورے میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔