خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوگا


ویب ڈیسک October 12, 2026

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزائی کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی حکمت عملی کو بھی طے کیا جائے گا۔