’ملزم نوٹس وصول ہی نہیں کررہا‘، مصطفی عامرقتل کیس سے متعلق درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان نوٹس بھی وصول نہیں کررہے اور ٹرائل کورٹ بھی جج کی عدم تعیناتی پر خالی ہے۔


کورٹ رپورٹر October 13, 2026

سندھ ہائیکورٹ نے مصطفی عامر قتل کیس کے اسپیڈی ٹرائل کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ہائیکورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کے اسپیڈی ٹرائل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ملزم ارمغان اور شیراز کا عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔ ملزمان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس وصول نہ کرنے پر اظہار حیرت کیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ یعنی کہ ملزم عدالت کا نوٹس وصول ہی نہیں کررہا۔ افتخار شاہ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمان نے دوسری بار عدالت کا نوٹس وصول نہیں کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان نوٹس بھی وصول نہیں کررہے اور ٹرائل کورٹ بھی جج کی عدم تعیناتی پر خالی ہے۔

وکیل نے موقف دیا کہ  ٹرائل کورٹ میں جج کی تعیناتی تک کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مقتول مصطفی عامر کی والدہ نے کیس میں تاخیر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اپنی رپورٹ میں تاخیر کا ذمہ دار ملزم ارمغان اور اس کے وکیل کو قرار دیا تھا۔