لاہور: ایڈووکیٹ کے دفتر میں فائرنگ سے عابد نامی شخص قتل

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک October 13, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

گرین ٹاؤن کے علاقے عمر چوک میں ایڈووکیٹ کے دفتر میں فائرنگ سے 46 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاؤن کا رہائشی عابد کسی کام کے سلسلے میں ایڈووکیٹ عرفان کے دفتر گیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی راشد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔