راولپنڈی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرادیا

سول جج عاصم ممتاز نے نئی دفعات دھمکیاں 506 میں بھی ضمانت منظور کر لی


ویب ڈیسک October 13, 2026

راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ملیحہ سحر  نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس کرادیا  جب کہ  ملزم شوہر جواد علی نے دوسری مرتبہ ضمانت حاصل کرلی۔

سول جج عاصم ممتاز نے نئی دفعات دھمکیاں 506 میں بھی ضمانت منظور کر لی، ملزم شوہر جواد علی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا۔

پہلے دھمکیوں کی دفعہ 506 عائد نہ ہونے پر ضمانت منظور ہوگئی تھی، پہلی ضمانت منظور ہونے کے فوری بعد نئی دفعات لگا کر دوبارہ گرفتاری کی گئی۔

عدالت نے آج نئی دفعات پر بھی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے روزانہ گھر تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔