سعودی عرب کے شہر ظہران پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی


ویب ڈیسک October 13, 2026
فوٹو: فائل

سعودی عرب کی جانب حوثی ملیشیا کا میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے ظہران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ظہران کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل داغا گیا، تاہم سعودی عرب کی جانب بڑھتے ہوئے میزائل کو راستے میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا جس کے باعث حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ میزائل حملے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری حکام کی جانب سے اضافی معلومات کا انتظار ہے۔