کوئٹہ:
کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
بلوچ ٹریننگ ونگ سے تربیت مکمل کرنے والے 173جوان باقاعدہ پاک فوج میں شامل ہوگئے، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی نے دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے، پاسنگ آؤٹ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع اورسلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس پرموقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پردلی خوشی ہے، ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج میں شوق سے بھرتی ہوا ہوں۔