ون ڈے ٹرائی سیریز: سری لنکن اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا

پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات ٹیم کو جوائن کریں گے


ذوالفقار بیگ October 14, 2026
(فوٹو: فائل)

ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے سری لنکا کا ون ڈے اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ انگلینڈ کا 33 رکنی دستہ جمعہ کی صبح اسلام آباد پہنچے گا۔ انگلینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا، بابر اعظم، حارث رؤف، غازی غوری، سعد بیگ اور فہیم اشرف آج رات اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز کل سہ پہر 4 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 16 اکتوبر کو بھی سہ پہر 4 بجے ٹریننگ کریں گی۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 17 اکتوبر کو سہ پہر 4 بجے ٹریننگ کریں گی۔

شاہین شاہ آفریدی، ہیری بروک اور کوسل مینڈس 17 اکتوبر کو ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ تینوں کپتان ٹرافی کی رونمائی کے بعد سیریز سے قبل  پریس کانفرنسز کریں گے۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ راولپنڈی میں ٹرائی سیریز کے میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو ہوں گے۔

ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔