جعلی ڈگری فوجداری کیس؛ جمشید دستی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت کا تمام آئی جیز کو جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم


ویب ڈیسک October 15, 2026
—فائل فوٹو

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری فوجداری کیس میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جعلی ڈگری فوجداری کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تمام آئی جیز کو حکم دیا ہے کہ جمشید دستی کو گرفتار نہ کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔