ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے، شیریں مزاری

میں تو شروع دن سے کہہ رہی ہوں کہ دونوں کو جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، یہ جیل ٹرائل خواری ہے مذاق ہے۔


ویب ڈیسک October 16, 2026

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایمان اور ہادی کے خلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے، میں تو شروع دن سے کہہ رہی ہوں کہ دونوں کو جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، یہ جیل ٹرائل خواری ہے مذاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ملاقاتیں ایمان سے ہوئی ہیں، یہ ہمارا قانونی حق ہے، میں ابھی زیادہ بات نہیں کروں گی پتا نہیں ہمیں اندر جانے دیں گے یا نہیں۔