پشاور اسکول سانحہ: ریسکیو 1122 نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

پہلی کا موصول ہونے کے 5 منٹ میں ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں، ریسکیو 1122


ویب ڈیسک October 16, 2026

پشاور:

دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت منہدم ہونے کے واقعے کی ریسکیو 1122 نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر کو صبح 8 بج کر 48 منٹ پر پہلی ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس پر کنٹرول روم نے ابتدائی طور پر 2 ایمبولینسز جائے وقوع کی طرف روانہ کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمبولینس 5 منٹ کے اندر جائے وقوع پر پہنچی، تاہم حادثے کی شدید نوعیت معلوم ہونے کے بعد فوری طور پر 20 ایمبولینسز اور 100 اہلکار بھجوائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جائے وقوع سے مجموعی طور پر 56 متاثرین کو نکالا گیا، جبکہ ریسکیو کی ایمبولینسز نے ملبے تلے دبے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔