سعودیہ پر حوثیوں کے حملوں میں ایران کا کوئی کردار نہیں؛ ترجمان اسماعیل بقائی

سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان رابطے اور مذاکرات میں ایران پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے


ویب ڈیسک October 16, 2026

ایران نے سعودی عرب پر یمن کے حوثیوں کے حالیہ حملوں میں اپنے کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کی معاونت، مدد اور حمایت کرنے کے الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے حملوں میں ایران کی بھرپور معاونت شامل ہے۔

جس پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں میں اپنے کردار سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے ایک بار پھر پیشکش کی کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان رابطے اور مذاکرات میں ایران پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں صورت حال مزید کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔