فتنہ الہندوستان کے فریب کاشکار نوجوان سرنڈر؛ اہم انکشافات

فتنہ الہندوستان کی عوام اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے اس کی حقیقت بلوچ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے


ویب ڈیسک October 17, 2026

فتنہ الہندوستان کےمن گھڑت فریب کےشکار نوجوان نے سرنڈر کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

فتنہ الہندوستان کی عوام اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے اس کی حقیقت بلوچ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ بلوچ نوجوان گل شیرنےسکیورٹی فورسز کے سامنے سرنڈرکرکے فتنہ الہندوستان سےلاتعلقی اختیارکرلی اورواپس قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔

بلوچ نوجوان گل شیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فتنہ الہندوستان نے روزگارکاجھانسہ دے کربی ایل اے کے کیمپ پہنچایا،تنظیم میں شمولیت سے انکارپردھمکیاں دیں۔

بلوچ نوجوان نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کا مقصد بلوچ نوجوانوں کو گمراہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کےلیے استعمال کرنا ہے۔ گل شیر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں پاکستان کی دشمن ہیں، نوجوان ان کے جھانسے میں نہ آئیں اورپرامن زندگی گزاریں۔

https://img.express.pk/media/videos/fitnatul_hindustan_jhal_magsi.mp4