خیبرپختونخوا میں 48 رکنی نمائندہ و ترقیاتی کونسل تشکیل، نام وفاق کو ارسال

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کیلیے مختلف قبیلوں سے نمائندوں کو کونسل میں شامل کیا گیاہے، گورنر نے نام وفاق کو ارسال کردیے


ویب ڈیسک October 17, 2026
فوٹو: اے پی پی

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48  نمائندگان کے ناموں کی حتمی فہرست  کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48  نمائندگان کے ناموں کی حتمی فہرست  کا اعلان کردیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے نامزد  کونسل ارکان کے نام وفاقی حکومت کو ارسال کر دیے۔ نئے کونسل ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے جاری کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل  کے 48  نمائندگان کے انتخاب کا عمل جرگوں  کی باہمی مشاورت سے  کیا گیا تمام 12 اضلاع میں باوقار اور مقامی آبادی کے پسندیدہ کونسل ارکان کی نامزدگی کے لیے  ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے جرگے منعقد کیے گئے۔

جرگوں کے ذریعے نامزد  کونسل ارکان کے ناموں کی پروسیسنگ ایڈیشنل چیف سیکریٹری / ایڈمنسٹریٹر ، علاقہ ترقیاتی سیکرٹریٹ نے کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری ، علاقہ ترقیاتی سیکرٹریٹ نے مشاورت کے بعد نامزد ارکان کے نام چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو ارسال کیے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے ناموں پر مزید کارروائی کے بعد فہرست گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے نامزد  کونسل ارکان کے نام وفاقی حکومت کو ارسال کر دیے۔

علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن  شوکت اللہ خان ہیں جن کا تعلق  ضلع باجوڑ سے ہے اور ان کا تعلق ترکانی قبیلے  سے ہے، ضلع شمالی وزیرستان سے وزیر قبیلے کے  ملک خان مرجان، علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل  کا وائس چیئر پرسن  مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع باجوڑ  کے 4 نمائندگان میں ترکانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے شوکت اللہ خان، شہاب  الدین خان ،  ملک سلطان زیب اور  حاجی لالی شاہ شامل ہیں۔ ضلع مہمند  کے 3 نمائندگان میں خادی خیل خوزئی  قبیلے کے  ملک فیاض خان،بازئی  قبیلے کے  ملک نادر منان اور اتمان خیل  قبیلے  کے  ملک صاحب خان امبر شامل ہیں۔ضلع خیبر  کے 5 نمائندگان، ملک عبدالرزاق، ملک عزت اللہ ، ملک صلاح الدین، ملک ظاہر شاہ  اور شیریں خان  خدمات سر انجام دیں گے  جن کا تعلق آفریدی قبیلے سے ہے۔

ضلع کُرم  میں 5 نمائندگان ہوں گے، بنگش قبیلے کے منیر حسین  بنگش، علی شیرزئی قبیلے کے ملک عبدالولی خان اور طوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے  ملک زمین حسین ،  سید ولی سید میاں،  احسان اللہ احسان  ذمہ داریاں نبھائیں گےْ

ضلع اورکزئی کے 3 نمائندگان  میں علی خیل قبیلے کے لال مان شاہ،  سید قبیلے کے سید فخر عباس اورمشتی قبیلے کے  فیض اللہ کے نام شامل ہیں ۔ضلع شمالی وزیرستان کے 5  ممبران  میں وزیر قبیلے کے ملک خان مرجان،   ملک نصراللہ اور ملک حاجی شیر محمد جبکہ  داوڑ قبیلے کے مفتی مصباح اللہ خان  اور داوڑ / درپا خیل قبیلے کے ملک حبیب خان  خدمات سر انجام دیں گے۔

ضلع جنوبی وزیرستان  (اپر) کے 4  نمائندوں میں  قریشی محسود قبیلے کے صالح شاہ،برکی قبیلے کے ملک عرفان الدین احمد برکی،  محسود قبیلے کے ملک محمد رومان محسود اور ملک رمتال خان خدمات سر انجام دیں گے۔

ضلع جنوبی وزیرستان (لوئر)  کے 4  ممبران میں وزیر قبیلے کے  ملک علاؤالدین وزیر، ملک جمیل توجی خیل، ملک معین الدین وزیر اور  سلیمان خیل قبیلے کے ملک سردار عباس شامل ہیں۔ضلع بنوں کے 4  نمائندوں میں بنوچی قبیلے کے باز محمد خان  اور  مولانا عبدالغفار قریشی اور  وزیر قبیلے کے  ملک شیریں اور  ملک احسان خان  ذمہ داریاں  نبھائیں گے۔

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان  کے 4نمائندگان میں قصوریہ قبیلے کے عبدالحلیم ، گنڈاپور قبیلے کے سردار آغاز خان، شیرانی قبیلے کے سردار  عبا د خان اور  میاں خیل قبیلے کے قیضر خان ایڈووکیٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ضلع ٹانک کے 3 نمائندوں میں کاٹی خیل قبیلے کے  نوابزادہ عبدالوہاب ،محسود قبیلے کے عبداللہ ننگیال اور کنڈی قبیلے کے عرفان اللہ کنڈی کے  نام شامل ہیں۔

۔ضلع لکی مروت کے 4 نمائندوں میں  بٹانی قبیلے کے مولانا عمر اشرفی  جبکہ  مروت قبیلے کے ملک ادریس خان ، نجیب اللہ خان اور  رحمت اللہ عرف متی کے نام شامل ہیں۔