پاک-چین دفاعی تعاون میں اہم پیشرفت؛ پہلی مشترکہ فوجی مشق ‘قراقرم2026’ جاری

چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کورلا میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشق جاری ہے


ویب ڈیسک October 17, 2026
فوٹو: فائل

چین اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک کی پہلی مشترکہ فوجی مشق ‘قراقرم 2026’ سنکیانگ میں جاری ہے۔

حکام کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کورلا میں پاک-چین مشترکہ فوجی مشق ‘قراقرم 2026’ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، مشترکہ مشق میں ڈرون آپریشنز، دوران حرکت اہداف کی تلاش اور فائرنگ کی خصوصی تربیت شامل ہے۔

پاک-چین فوجی مشق میں طویل فاصلے سے نشانہ بازی، مشترکہ کمانڈ اور عملی جنگی مشقوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، دونوں ممالک کی افواج کا انسداد دہشت گردی کے تجربات کاتبادلہ، پاک فوج کےجوانوں نے چینی ہتھیاروں کا مشاہدہ بھی کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا اور دونوں افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی مضبوط بنانا ہے۔