کراچی، سہراب گوٹھ نور خان گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مقتول کو گھر سے باہر بلا کر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا


اسٹاف رپورٹر October 18, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے علاقے نور خان گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت 50 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق عثمان لیاری سے شادی کی تقریب میں آیا تھا جسے باہر بلا کر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول لیاری کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔