کراچی:
شہر قائد میں موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر مسافر بس سے 253 موبائل فونز اور 68 ٹیبلٹس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اسمگل شدہ موبائل فونز اور ٹیبلٹس بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے، جنہیں بلوچستان سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سعید ملک اور محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔