پنجاب میں لائیو اسٹاک کا سنہرا دور ثابت ہوا جب کہ ایک سال میں چار لاکھ مویشی تیار ہونے سے دیہی فارمرز کو ارب روپے کا منافع ہوا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمرز کو فی مویشی27 ہزارروپے منافع
ملا، پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ، 7 مزید ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ اس سال بنیں گے۔
ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بننے سے پنجاب سے مویشیوں کی چین ، یورپ ، امریکہ کو ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہو رہی ہے، پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ، لائیو اسٹاک کارڈ کے 129581 مویشی برآمد کیے گئے-
پنجاب میں 5میٹ پراسسنگ پلانٹ،5ماڈرن سلاٹر ہاؤس اورمیٹ پراسسنگ پلانٹ قائم ہوں گے، میٹ پیکنگ ہاؤس،کمرشل سکیل فیڈلاٹ اورکارپوریٹ فیڈ لاٹ بھی قائم ہوں گے-
حکومت پنجاب لائیوسٹاک انٹی گریٹڈ ویلیو انہانسمنٹ کیلئے 19ارب روپے فناسنگ سبسڈی دے گی، میٹ ویلیو چین کیلئے 65ارب روپے پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایف ایم ڈی ویکسین پروڈیکشن یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں 28 ارب روپے کی پرائیویٹ سرمایہ کاری ہو گی-
لاہور سے 20 ہزار، بہاولپور سے24297، فیصل آباد سے 12529، گوجرانوالہ اور گجرات سے 21 ہزار، ملتان سے27 ہزار، سرگودھا سے 22 ہزار، ساہیوال سے 2661 مویشی ایکسپورٹ ہوئے-
لائیواسٹاک کنکٹ سسٹم کے تحت 1725 فیٹننگ فارم، 20 ایکسپورٹ مذبح،88 میٹ ایکسپورٹر اور 34 میٹ ٹریڈرز سے براہ راست رابطے کیے، لائیواسٹاک کارڈ کے اجراء سے پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی تعداد 90 سے 1107 تک پہنچ گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمرز کو نیشنل ایکسپورٹر اور انٹرنیشنل ویب سائٹس کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں، پنجاب کو خطے میں لائیو اسٹاک کا ہب بنانا ہدف ہے۔