وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش سکول کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو دانش اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز، سائنس، آئی ٹی اینڈ روبوٹکس لیبز اور آرٹ روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے دانش اسکول میں زیرتعلیم بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی اور طلبہ سے شفقت بھری گفتگو کی۔وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پر بچوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں، وزیراعظم کو دانش اسکول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش اسکول اسلام آباد 30 ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے، طلبہ اور طالبات کیلئے الگ الگ اکیڈمک بلاکس بنائے گئے ہیں، ہر بلاک میں 24 کلاس رومز، آئی ٹی، سائنس اور روبوٹکس لیبز بنائی گئی ہیں۔ای لائبریری اور آرٹ روم بھی بنائے گئے ہیں، اسکول میں کلاسز ششم، ہفتم اور ہشتم سے شروع کی گئی ہیں اور ہر کلاس میں 120 بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے 360 ہونہار بچوں کو سو فیصد میرٹ پر داخل کیا گیا ہے، 38 اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے اور ضرورت کے مطابق تدریسی سٹاف میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=D6_0_ncQINw
ڈاکٹر علینہ کا سفر دانش اسکول سے شروع ہوا اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اس کے خواب کی تعبیر ہوئی۔
والد کا سایہ سر سے اٹھا تو دانش اسکول سہارا بن گیا، شہباز شریف کے تعلیمی وژن نے دستِ شفقت رکھا
ڈاکٹر علینہ دانش اسکول کی صرف ایک کہانی نہیں بلکہ خواب سے تعبیر اور تعلیم سے تعمیر تک کی ایک روشن مثال ہے۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے زاہد کی دانش اسکول تک پہنچنے کی داستان نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔
کبھی کباڑ اور کچرا اٹھا کر زندگی گزارنے والا بچہ آج دانش اسکول میں معیاری تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔
یہی ہے تعلیم سے تعمیر تک کا سفر! شکریہ شہباز شریف، جنہوں نے محروم بچوں کے ہاتھوں میں کچرے کے تھیلوں کی جگہ کتابیں تھما دیں۔
ایمن علی صرف کشمیر کی نہیں، بلکہ پاکستان کی بیٹی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دانش اسکول منصوبے کی بدولت آزاد کشمیر کی ایمن علی جیسی بے شمار باصلاحیت بچیوں کو معیاری تعلیم اور اپنے خواب پورے کرنے کا موقع مل رہا ہے، یہ وہ بیٹیاں ہیں جن کے پاس محدود وسائل مگر خواب اور حوصلے بلند ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=bUSpGDiHJ6s