بھارتی فوج کی اپ گریڈیشن کے نام پرنمائشی اقدامات سے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش

بھارتی فضائیہ کوبھی پرانی ٹیکنالوجی اورتکنیکی خامیوں کے باعث آئے روزجنگی طیاروں کے حادثات کا سامنا ہے


ویب ڈیسک October 19, 2026

مودی سرکار بھارتی فوج کی نام نہاد اپ گریڈیشن کے نام پرنمائشی اقدامات کو کامیابی بنا کرپیش کررہی ہے.

متنازعہ اگنی ویربھرتی اسکیم،اے کے 203 رائفلوں کی تیاری،نئی کیموفلاج وردیوں جیسے نمائشی اقدمات کواپ گریڈیشن قراردینا مضحکہ خیزہے.

https://img.express.pk/media/videos/046.mp4

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی68 فیصد سے زائد جنگی صلاحیت متروکہ یا پرانی میں شمار کی جاتی ہے اوراس کے پاس بجٹ ناکافی ہے.

واضح رہے کہ معرکہ حق میں نااہل اورغیرپیشہ ورانہ بھارتی فوج کوپاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا.

بھارتی فضائیہ کوبھی پرانی ٹیکنالوجی اورتکنیکی خامیوں کے باعث آئے روزجنگی طیاروں کے حادثات کا سامنا ہے.