پسنی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر وجاہت وحید لاہور میں سپردخاک

نمازجنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئرصوبائی وزراء، سول و ملٹری افسران کی شرکت


ویب ڈیسک October 20, 2026

لاہور:

بلوچستان پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو انکے آبائی شہر لاہور میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِجنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نمازجنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئرصوبائی وزراء، سول و ملٹری افسران اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

میجروجاہت وحید شہید نے 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا، انکے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہے۔