سعودی عرب اور مشرق وسطی میں کشیدگی، پاکستان کا فضائی نظام متاثر

ملک کے دیگر ائیرپورٹ سے ریاض جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہیں


ویب ڈیسک October 20, 2026

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹ سے جانے اور آنے والی پچاس سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں.

سعودی عرب کا ریاض ائیر ہر قسم کی پروازوں کے لیے تاحال بند ہے. علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹ سے ریاض جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہیں.

جدہ، دمام، دبئی، شارجہ، قطر، ترکی جانے اور آنے والی ملکی وغیر ملکی ائیر لائنز کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں.

تمام ائیر لائنز نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے والے مسافروں کو آنے سے قبل مکمل معلومات لینے کی ہدایت جاری کر دیں.